برازیل میں کوروناکے162699 کیسز،11123افراد ہلاک

    0

    ماسکو: برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ کر 160000 سے زائد ہو گئے ہیں جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11000  سے تجاوز کر گئی  ہے۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں برازیل میں 6760 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 162699 ہو گئی ہے ۔ ایک دن میں برازیل میں  کورونا سے 496  افراد   ہلاک ہو گئے اور اب تک یہاں 11123  افراد  اس وائرس سے اپنی جان گنوا چکے ہیں ۔ہفتہ کو برازیل کی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 10611 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 730  ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ یہاں 61000 سے ز ائد  کورونا  کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ہفتہ کو برازیل کی پارلیمنٹ نے  کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی یاد میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا تھا ۔ 
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS