جموں: جموں وکشمیر پولیس نے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک واقع ہردو گورن نامی علاقے سے اسلحہ و گولہ
بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی سانبہ شکتی کمار پاٹھک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہردو گورن نامی سرحدی و جنگلی علاقے سے چینی ساخت کے تین ہتھ گولے اور اے
کے 47 کے 54 رائونڈ برآمد کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا، 'سانبہ پولیس نے پولیس پوسٹ گورن کی حدود میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ اس میں اے کے 47 کے 54 رائونڈ اور چینی
ساخت کے تین ہتھ گولے شامل ہیں'۔
ایس ایس پی نے کہا کہ اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی کے سلسلے میں پولیس تھانہ سانبہ میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع
کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہردو گورن ایک جنگلی علاقہ ہے جہاں گذشتہ کچھ روز سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔
نامہ نگاروں کی جانب گرفتاریوں کے بارے میں پوچھے جانے پر شکتی پاٹھک نے کہا، 'کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہم پبلک ڈومین میں نہیں رکھ سکتے
ہیں۔ ہاں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ تحقیقات جاری ہیں'۔
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک اسلحہ و گولہ بارود برآمد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS