اندور میں’کووڈ- 19‘کے 78 نئے معاملے،دو افراد کی موت

    0

    اندور: مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کووڈ -19 کے 78 نئے معاملے آنے کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک ہزارآٹھ سو 58 تک 
    جا پہنچی ہے،جبکہ دو اموات کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 89 ہوگئی ہے۔ 
    چیف میڈیکل اور صحت افسر (سی ایم ایچ او) نے کل رات صحت بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ کل 11 ہزار ایک سو 96 نمونے جانچے گئے تھے،جن میں 
    ایک ہزار ایک سو 18 نگیٹو پائے گئے ہیں۔ جبکہ 78 نئے متاثرین کے آنے کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک ہزار سات سو 80 سے بڑھکر ایک ہزار 
    آٹھ سو 58 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ کل 973  نمونے لئے گئے ہیں۔
     سی ایم ایچ او نے بتایا کہ کل ایک65 سالہ خاتون اور 69 سالہ فرد کی موت کے بعد یہاں ہلاک شدگان کی تعداد 87 سے 89 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ 
    دونوں ہلاک شدگان مہو کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔ ضلع میں 878 مریض زیر علاج بتائے جارہے ہیں۔ جبکہ اب تک 891 مریضوں کو ٹھیک 
    ہونے پر اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ وہیں اب تک ایک ہزار آٹھ سو 84 لوگوں کو ٹھیک ہونے پر قرنطینہ مرکزوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS