جمعیۃ علماء کی جانب سے دیہاتوں کی مساجد کے ائمہ میں نقد رقم کی تقسیم

    0

    حیدرآباد: جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد (تلنگانہ) کی جانب سے دیہاتوں میں امامت اور دیگر دینی خدمات کے فرائض انجام دینے والے مختلف ریاستوں کے 
    حفاظ اور علماء میں نقد رقم کی تقسیم عمل میں آئی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاتوں کے عوام کی حالت نہایت خستہ ہے اور ان کی شہری علاقوں میں آمد ورفت تقریباً بند 
    ہے۔ ایسے حالات میں دیہاتوں میں بڑی قربانیوں کے ساتھ امامت کے فرائض انجام دینے والے خدام دین کی دنیاوی ضروریات کی تکمیل کی حتی الامکان کوشش کرنا امت 
    کے اہل خیر افراد کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اس کے مدنظر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے مختلف دیہاتوں کے ائمہ میں نقد ہدیوں کی تقسیم عمل میں 
    آئی۔ اس سے قبل بھی لاک ڈاؤن کے دوران دو مرتبہ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے خدام دین میں تقریباً سات لاکھ روپئے کے صرفہ سے راشن اور نقد رقم 
    تقسیم کئے گئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS