دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 40 لاکھ سے زائد معاملے: جان ہاپکنز یونیورسٹی

    0

    جان ہا پکنز یونیورسٹی کے مطابق عالمی وبا كورونا وائرس کے دنیا بھر میں اب تک 40 لاکھ سے زائد معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کوروناوائرس کے دنیا بھر میں اب تک 4004224 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے دنیا بھر میں 277860 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس وائرس سے متاثر 1348383 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔
    دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زائد ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 78320 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثر  کی تعداد 13 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔ 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS