پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے ضرورت مندوں کے لئے بھیجے ایک لاکھ ماسک

0

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں ایک لاکھ ماسک بھیجےہیں۔ یہ ماسک ریاست کے مختلف علاقوں کے ضرورت مندوں کے درمیان ہفتہ کے روز تقسیم کیے جائیں گے۔
کانگریس کے میڈیا کوآرڈینیٹر للن کمار نے میڈیا کو بتایا کہ راشن کٹس کے ساتھ ، ماسک اور سینیائٹرز کو اس سے قبل امیٹھی اور رائے بریلی بھیجا گیا تھا۔
للن کمار نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کے ذریعہ لکھنؤ ، غازی آباد ، ہاپور ، آگرہ ، فتح پور ، لکھیم پور اور پریاگراج سمیت 17 اضلاع میں کمیونٹی کچن چلائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے یوپی میں اب تک 47 لاکھ لوگوں کو کھانا تقسیم کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS