امریکہ کے شمالی صوبہ انڈیانا کی دارالحکومت انڈیاناپولس میں الگ الگ مقامات پر پولیس کے ذریعے فائرنگ میں حاملہ خاتون سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ سے لوگ شہر کی سڑکوں پر اتر آئے اور پولیس کے خلاف جم کر مظاہرہ کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعات بدھ کی رات ہوئے، جن میں ایک خاتون سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ ان واقعات کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ پولیس کی کارروائی کے خلاف رات میں اور دوسرے دن بھی لوگوں کی بھیڑ سڑکوں پر اتر آئی اور اپنے غصہ کا اظہار کیا۔
انڈیانا پولس کی پولیس کے سربراہ رینڈل ٹائلر نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے۔ انڈیانا میٹروپولیٹن پولیس نے ان واقعات کی باریکی اور شفافیت کے ساتھ تحقیقات کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ان میں سے ایک شخص نے پولیس پر گولی چلائی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی گولی چلائی۔ اسی دوران پولیس کی گولی لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی.
تقریباًً آٹھ گھنٹے بعد دوسرا واقعہ اس وقت رونما ہوا جب چوری کے معاملہ کی جانچ کے تحت پولیس اپارٹمنٹ کے کمپلکس میں پہنچی۔ یہاں بھی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے پولیس کے افسران پر گولیاں چلائیں، جس کے بعد پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔
ایک دیگر واقعہ میں ایکسپریس وے پر چل رہی ایک حاملہ خاتون پر پولیس نے گولی چلا دی، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ سول رائٹس گروپوں نے واقعات کی باریکی سے تحقیقات کی اپیل کی ہے۔