ایران میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ ،22 افراد زخمی

    0

    تہران: خلیجی ملک  ایران کے دارالحکومت تہران کے  نزدیک دماوند شہر میں جمعہ کے روز  آئے زلزلے میں کم از کم دو افراد کی موت ہو گئی ۔ ایرانی سسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 48 منٹ پر ایران کے دارالحکومت تہران سے 69 کلومیٹر دور دماوند علاقے میں آیا اور ریکٹرسکیل پر اس کی شدت 5.1 ریکارڈ  کی گئی ۔ زلزلے کی وجہ سے کم از کم 22 افراد بھی زخمی ہو گئے جس سے تہران کے مغربی  علاقے سے پانچ اور گیلاوند  شہر سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں  ۔ ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کسی محفوظ مقام پرجانے کے دوران  یہ افراد زخمی ہو گئے ۔ سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 35.777 ڈگری شمالی عرض بلد اور 52.045 ڈگری مشرقی طول بلد میں زمین کی سطح سے سات کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔زلزلے کے جھٹکوں سے تہران میں بھی افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جس کی وجہ سے سڑکوں پر جام جیسی صورتحال  پید ا ہو گئی ۔ایران کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے سرکاری آئی آراین اے  نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے البرز،قم، قزوین اورمازندران صوبے میں بھی محسوس کئے گئے ۔ 
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS