نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس سے مسلسل ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور اس کی زد میں آنے والوں کی تعدادا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس ہی دوران دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل امیت رانا کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ کووڈ- 19 سے دہلی پولیس میں یہ پہلی موت ہے۔ منگل کی صبح 31 سالہ کانسٹیبل امیت رانا کی موت ہوگئی تھی۔ بدھ کے روز ان کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرکے غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کی اعزاز رقم دینے کا اعلان کیا۔ سی ایم اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہا، "امیت جی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کورونا کی اس وبا کے دوران دہلی کے عوام کی خدمت کرتے رہے۔ وہ خود بھی کورونا سے متاثر ہو گئے اور ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ میں تمام دہلی والوں کی طرف سے ان کی شہادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کے اہل خانہ کو اعزاز کی رقم ایک کروڑ روپے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ جس میں پولیس اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS