ٹوکیو : جاپان میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کے 202 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 15791 ہو گئی ۔جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع فراہم کی ۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی کیسزمیں ڈائمنڈ پرنس جہاز کے 712 متاثرہ افراد بھی شامل ہیں ۔ ان میں سے 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔جاپان میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 549 ہو گئی ہے جبکہ اس بیماری میں مبتلا 4632 لوگ شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS