دہلی: شراب کی دکانوں کے باہر ہجوم نے فاصلاتی اصول کی اڑائی دھجیاں، پولیس نے کیا لاٹھی چارج

0

نئی دہلی: دہلی کے چندر نگر اور کشمیری گیٹ علاقوں میں پولیس نے شراب کے ٹھیکوں کے باہر ہجوم کو قابو کرنے کے لئے لاٹھیوں کا استعمال کیا۔ شراب کے ٹھیکوں کے باہر لمبی قطاریں صرف دہلی ہی نہیں بلکہ ملک کے کئی شہروں میں ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد حکومت نے گرین زون میں شراب کے ٹھیکے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ لیکن لوگوں نے یہاں حکومت کے بتائے گئے فاصلاتی اصول کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ لوگ دھکا-مکی کرتے ہوئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ لیکن اس لاک ڈاؤن میں نرمی نے پولیس کے سامنے ایک بڑا چیلنج پیدا کردیا ہے۔ غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرے کی بنیاد پر پورے ملک کو تین زونس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 'ریڈ ، اورنج اور گرین زون'۔ لاک ڈاؤن کا یہ تیسرا مرحلہ 4 مئی سے 17 مئی تک جاری رہے گا۔ لاک ڈاؤن کا پہلا مرحلہ 25 مارچ سے 14 اپریل تک ملک میں نافذ ہوا تھا جو بعد میں 3 مئی تک بڑھا دیا گیا تھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS