ممبئی: 1000 بستروں پر مشتمل کورونا اسپتال کی تعمیر شروع

    0

    ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے باندرا کرلا کمپلیکس کے ایم ایم آر ڈی اے میدان پر 1000 بستروں پر مشتمل کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے لئے اسپتال کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
    ایم ایم آر ڈی اے کے ترجمان کے مطابق اس اسپتال کے ڈیزائن کو گزشتہ ہفتے حتمی شکل دی گئی تھی۔
     ترجمان نے بتایا کہ تعمیراتی کام تقریبا 10 دن میں مکمل ہوجائے گا اور ان کا مقصد ہے کہ یہ سہولت 15 سے 20 دن میں تیار ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت ہو تو اس سہولت کو 5000 بستروں تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS