پٹنہ: بہار کے قائد حزب اختلاف تیجشوی یادو نے مرکزی اور ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، 'جب 2008 میں کوسی ندی نے اپنی سرحدوں کو پار کرکے خوفناک تباہی مچائی تھی جس نے لاکھوں افراد کی زندگی کو متاثر کیا تھا، تب اس وقت کے ریلوے وزیر لالو پرساد جی نے مفت ٹرین چلائی تھی۔ بہار کے صرف 4-5 اضلاع کے لئے 1000 کروڑ کا پیکیج فراہم کیا گیا ہے۔ بہار کے وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں ریلوے سے 90 کروڑ روپے دلائے تھے۔ خود نے بھی ایک کروڑ روپے دیئ تھے۔ وزیر اعلی تب بھی نتیش کمار جی تھے اور اب بھی ہیں ، لیکن اب مرکزی اور بے شرم ریاستی حکومت کا غریبوں کے مخالف چہرہ دیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا، 'دونوں جگہوں پر ڈبل انجن حکومت ہے لیکن کوئی بھی غریب مزدوروں کا کرایہ اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔ حکومت جو غریب بہاریوں کو واپس لانے میں وسائل کی کمی کا رونا رو رہی ہے، اب ایک اور نئے بہانے کی تلاش میں ہے۔ مزدوروں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ لوگ بھوک مری کا شکار ہو رہے ہیں۔ '
بہار مزدوروں سے متعلق تیجشوی یادو کا مرکزی اور ریاستی حکومت پر نشانہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS