ڈرائیور کے کووڈ-19 مثبت کے بعد سی آر پی ایف کا دہلی ہیڈ کوارٹر سیل

0

نئی دہلی: دہلی میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ہیڈکوارٹر کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے سیل کردیا گیا ہے۔ سی آر پی ایف کی عمارت میں کام کرنے والے ڈرائیور کی رپورٹ کورونا مثبت آنے کے بعد ہیڈ کوارٹر کو سیل کیا گیا ہے۔ آفیسرس کے مطابق اگلے احکامات تک کسی کو ہیڈ کوارٹر کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ صفائی ستھرائی کے لئے عمارت بند کردی گئی ہے۔ ہندوستان میں کووڈ ۔19 کے قہر میں ملسسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ ملک میں کووڈ 19 میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 40،000 کے قریب ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 1301 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اس سے قبل ہفتے کے روز دہلی کے میور وہار میں تعینات 31 سی آر پی ایف کے 122 فوجیوں کو کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ ابھی 100 جوانوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنے باقی ہیں۔ 28 اپریل کو کورونا کی وجہ سے ایک فوجی کی موت بھی ہو گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے اسی بٹالین کے 45 فوجی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے، جن کی تعداد اب 122 تک پہنچ گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے پوری بٹالین کو قرنطین کردیا گیا ہے اور سب کی جانچ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے پیش نظر 17 مئی تک لاک ڈاؤن جاری ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS