مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں وبائی مرض کوویڈ ۔19 سے متاثر 26 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ یہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا ، "ضلع جموں میں 26 مثبت معاملات پائے گئے تھے جن کا علاج جاری ہے اور آج ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد دیکھا گیا کہ ان سب کی رپورٹ منفی ہے"
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر جموں سشما چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ "تمام 26 معاملوں کی منفی رپورٹ آنے کے ساتھ ہی ضلع کو" کووڈ فری " نہیں قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں ایسا کہنا غلط ہوگا۔
تاہم ، انہوں نے کہا کہ ریپڈ ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے اور تمام مطلوبہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔
پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان پابندیاں عائد ہیں اور وزارت داخلہ کے رہنما خطوط کے مطابق لاک ڈاون جاری رہے گا۔
کووڈ-19: ضلع جموں میں ریز علاج تمام 26 متاثرین صحتیاب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS