کووڈ۔19:جونپور میں 3نئے مریضوں کی تصدیق

    0

    جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں تین نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد 8 ہوگئی۔ 
    ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار نے منگل کو بتایا کہ متاثرین میں سے دو کانپور کے رہنے والے ہیں جبکہ تیسرا شخص جلالپور کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 
    تینوں ممبئی سے واپس آئے تھے اور 14دنوں تک قرنطینہ میں تھے۔
     انہوں نے کہا کہ ضلع میں کورونا کے 732 مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں 625 کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ 107 کی رپورٹ کاانتظار ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS