کووڈ-19کے مریضوں پر پلازما تھیراپی کا استعمال ہو سکتا ہے خطرناک: وزارت صحت

0

نئی دہلی: وزارت صحت کی کووڈ-19 سے متعلق روزانہ ہونے والی پریس کانفرنس میں آج جوائنٹ سیکریٹری لو اگروال نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے طور پر پلازما تھراپی کا استعمال ابھی نہیں کیا جانا چاہئے۔ 
 وزارت نے واضح طور پر بتایا کہ یہ تجرباتی مرحلے میں ہے۔ ابھی تک آئی سی ایم آر بھی اس تھراپی کی شناخت اور اس کے بارے میں اضافی تفہیم کے لئے تجربہ کر رہا ہے۔ جب تک یہ منظور نہیں ہوگا کوئی بھی اس کا استعمال نہیں کرے گا ، یہ مریض کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے اور غیر قانونی بھی ہے۔ 
وزارت نے کہا اگر پلازما تھراپی کو مناسب ہدایت نامے کے تحت مناسب طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو پھر اس سے مریض کی جان کو خطرہ بھی ہو سکتا ہے
 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS