نئی دہلی: کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 100 مختلف ٹیکوں کی تیاری پر کام چل رہا ہے جن میں سات کا انسانوں پر تجربہ شروع ہو چکا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی اعلی سائنس داں سومیا سوامی ناتھن نے گزشتہ روز کووڈ۔19 پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ”قریب 100 مختلف ویکسین تیار کئے جا رہے ہیں جو پری کلنیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہیں۔ ان میں سات ویکسینز کا انسانوں پر تجربہ چل رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان 100 ویکسینز میں سے کچھ کووڈ۔19 کے لئے محفوظ اور متاثر کن ثابت ہوں گے“۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام ممالک کے مفاد میں ہے کہ وہ مل کر کام کریں کیونکہ ہمیں نہیں معلوم کہ کون سا ویکسین کامیاب ہو گا۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ سب جگہ،
تمام ممالک میں لوگوں کو ویکسین دستیاب ہو۔ ڈاکٹر سوامی ناتھن نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ماہرین کے اپنے نیٹ ورک اور گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ ماہرین کے نیٹ ورک نے جنوری میں ہی کووڈ۔19 جانچ، فارماسیوٹیکل اور ویکسین پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ یہ ایکسپورٹ پوری دنیا سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ۔19کا علاج تلاش کرنے کے لئے ڈبلیو ایچ او کی قیادت میں شروع کئے گئے ’سالیڈیرٹی ٹرائیل‘ کے لئے 11 ممالک میں لوگوں کو رجسٹر کیا گیا ہے۔ اب تک 1600 مریض اس میں رجسٹر ہو چکے ہیں اور بہت سے ممالک میں تیزی سے مریضوں کی رجسٹریشن کرنے کی امید ہے۔ 100سے زیادہ ممالک نے
اس میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس سے جڑنے کے عمل میں ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ صحیح معنوں میں عالمی آزمائشی ہے.
کووڈ۔19: سات ٹیکوں کا انسانوں پر تجربہ شروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS