اتر پردیش: پرینکا گاندھی نے 15 دن میں 100 افراد کے قتل کی تحقیقات کا کیا مطالبہ

0

نئی دہلی: اتر پردیش میں 100 لوگوں کے قتل پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پرینگا گاندھی نے کہا ان واقعات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دن میں ریاست میں دو مہاتماؤں سمیت پانچ افراد کا قتل ہوا ہے۔ یہ سارے واقعات سنگین تشویش کے باعث ہیں اور ان کی غیر جانبداری سے تحقیقات کرنا ضروری ہے۔
رینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا ”اپریل کے پہلے 15 دن میں ہی اتر پردیش میں سو افراد کا قتل ہوگیا۔ تین دن پہلے ایٹہ میں پچوری خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں مشتبہ حالات میں پائی گئیں۔ کوئی نہیں جانتا ان کے ساتھ کیا ہوا“۔
انہوں نے کہا ”آج بلند شہر میں ایک مندر میں دو سادھوؤں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایسے سنگین جرائم کی گہرائی سے جانچ پڑتال ہونا ضروری ہے اور اس وقت کسی کو بھی اس معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ منصفانہ جانچ پڑتال کرکے مکمل سچ ریاست کے سامنے لانا چاہیے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے“۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS