سیول: جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے خارجہ پالیسی کے مشیر مون چنگ ان نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی صحت کے سلسلے میں کی جانے والی قیاس آرائی پر روک لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ’با حیات اور ٹھیک‘ہیں۔
سی این این نے چنگ ان کے حوالے سے اتوار کو کہا کہ کم جونگ اون ’زندہ اور ٹھیک’ہیں اور وہ ان دنوں وانسن علاقے میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی مشکوک سرگرمی نہیں دیکھی ہے۔
میڈیا میں کم جونگ کی صحت کے بارے میں قیاس آرائی اس وقت شروع ہوئیں جب جنوبی کوریا کے آن لائن پورٹل ڈیلی این کے نے دعوی کیا کہ شمالی کوریا کے لیڈر دل کی جراحی سے متعلق علاج کروا رہے ہیں۔ بعض ذرائع نے تو یہاں تک قیاس آرائی کی تھی کہ کم کا انتقال ہو گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ کم جونگ 12 اپریل کے بعد عوامی طور پر دکھائی نہیں دیئے ہیں۔ وہ شمالی کوریا کے بانی کم دوم سنگ کی سالگرہ تقریب میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے۔
کم جونگ اون باحیات اور ٹھیک ہیں: جنوبی کوریا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS