صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لئے لوگوں کو حوصلہ افزاء کر رہی ہیں ایشا

    0

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے درمیان لوگوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی صلاح دے رہی ہیں۔
     ایشا گپتا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ کے لئے بھی کافی مشہور ہیں۔ ان کے مداح کو ان کے پوسٹ بہت پسند آتے ہیں جس 
    کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوتے ہیں۔ ایشا کی امیج ایک فٹنس فریک گرل کی ہے جو اپنی فٹنس سے منسلک متعدد تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ 
    ایشا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک حیرت انگیز یوگا پوز کی تصویر اپنے مداحوں کو متاثر کرنے کے لئے پوسٹ کی ہے جس  میں وہ اپنے پاؤں پھیلائے ہوئے ہیں 
    اور وہ ’پشچیما نمسکار‘کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایشا یوگا کے مختلف پوز شیئر کررہی ہیں۔ 
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS