کورونا وائرس کے تازہ عدادوشمار جاری کرتے ہوئے مرکزی وزارت صحت نے آج صبح بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1،396 معاملے درج ہوئے ،ملک میں اب کل معاملات27892 ہو گئے جن میں سے 872 اموات شامل ہیں۔ ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 48 اموات کی اطلاع ملی۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 9 ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ 25 مارچ سے ملک گیر لاک ڈاون کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب وزیر اعظم وزرائے اعلی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ امکان ہے کہ وزرائے اعلی 20 اپریل کو بعض شعبوں میں دی جانے والی جزوی نرمی کے ردعمل پر تبادلہ خیال کریں گے ، ٹیسٹ کٹس سے متعلق صورتحال اور ڈاکٹروں کا تحفظ پر بات ہو سکتی ہے۔ وزرائے اعلی وبائی مرض کے بعد کے معاملات سے نمٹنے کے لئے مالی پیکیج بھی طلب کرسکتے ہیں۔ اتوار کے روز ، وزیر اعظم مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے دوران کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں ریاستوں کے کردار کی تعریف بھی کی۔
ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری، 24 گھنٹوں میں 1396معاملے درج، 48 اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS