کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک وبیرون ملک میں پھنسے جموں وکشمیر کے طلباء کی حالت زار پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تریگامی نے یونین ٹریٹری انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح ان طلبا کی گھر واپسی کے لئے خصوصی انتظامات کرے.
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر کے ہزاروں طلبا ملک و بیرون ملک درماندہ ہوئے ہیں جو وہاں خوف و مایوسی میں مبتلا ہیں اور یہاں ان کے والدین اپنے بچوں کے تحفظ کے لئے کافی فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبا گھر واپس لوٹنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے لگاتار اپیل کر رہے ہیں کیونکہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے ان طلبا کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
تاریگامی نے کہا کہ کئی ریاستوں نے اپنے طلبا کو واپس بلا لیا یا واپس لانے پر غور کر رہے ہیں۔ حکومت جموں و کشمیر کو بھی ملک و بیرون ملک پھنسے اپنے طلبا کو گھر واپس لانے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، یوکرین وغیرہ ممالک میں پھنسے جموں وکشمیر کے طلبا کے پاس پیسے نہیں ہیں جس سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو ان ممالک کے ساتھ یہ معاملہ اٹھانا چاہیے اور ان طلبا کو گھر واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنا چاہیے۔
ملک و بیرونِ ملک میں پھنسے جموں کشمیر کے طلبا کی واپسی کے انتظامات کرے حکومت: تاریگامی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS