منیلا: فلپائن میں کورونا وائرس کووڈ ۔19 کے 285نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 7579ہوگئی ہے
اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 500ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے افسران نے اتوار کو بتایاکہ کہ مزید 70لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ابھی تک کل 862مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سات اور
مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 501ہوگئی ہے۔
صحت کی ڈپٹی سکریٹری ماریہ روجاریو ورگیرے نے بتایا کہ وائرس سے متاثرہونے والوں میں 1100 طبی عملہ کے افراد ہیں۔
فلپائن کی حکومت نے کورونا سے شدید طورپر متاثر منیلا اور اہم جزیرہ لوزون کے دیگر انتہائی خطرے والے صوبوں میں لاک ڈاؤن کی میعاد بڑھاکر 15مئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلپائن میں کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد 7579
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS