لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے ماہ مبارک رمضان کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کے قد آور رہنماورکن پارلیمان اعظم خاں اور ان کے اہل خانہ کو رہا کرنے کی گذارش کی ہے۔
یادو نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ اعظم خان ،ان کی بیوی اور بیٹے کو ماہ رمضان کے بابرکت دنوں میں عبادت اور روزے کا فرض ادا کرنے کے لئے جیل سے رہا کر کے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اعظم خان ریاست کے قدآور لیڈر ہیں۔ وہ کئی بار وزیراوررکن اسمبلی رہے ہیں۔
وہ راجیہ سبھا کے بھی رکن رہے ہیں۔ وہ رامپور لوک سبھا حلقے سے رکن پارلیمان ہیں۔مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی جیسی اعلی تعلیمی ادارہ انہیں نے قائم کیا ہے۔ ان کی بیوی بھی رکن اسمبلی ہیں اور دونوں بیمار ہیں۔اعظم کے بیٹے عبداللہ بھی رکن اسمبلی رہے ہیں۔حکومت ان تمام کے ساتھ جو سلوک کررہی ہے وہ کافی شرمناک ہے۔
یادو نے الزام لگایا کہ اعظم خان کے تئیں برسراقتدار پارٹی اور اس کی حکومت بدلے کے جذبے سے کاروائی کررہی ہے۔ حکومت کے اشارے پر ان پرتمام فرضی
مقدمے درج کئے گئے ہیں اور انہیں جیل میں قید کر کے ہراساں کیا جارہاہے۔حکمراں جماعت ان کی شبیہ کو زک پہنچانے پر آمادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی
حکومت کے عمل سے سماج کا ایک طبقہ بری طرح سے دہشت زدہ ہے۔اس میں عدم تحفظ کا خوف روزانہ بڑھتا جارہا ہے۔اعظم خان بدلے کی کاروائی کا شکار ہیں۔ بی
جے پی ہر معاملے کو فرقہ ورانہ رنگ دینے کا کام کررہی ہے۔
سماج میں ہم آہنگی قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سب کےساتھ انصاف ہو اور یہی حکومت کے وژن کی پہچان ہوتی ہے۔ یادو نے کہا کہ رمضان کے پاک
مہینے میں لوگ تحمل،عبادت کے ساتھ سب کے بھلے کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔اعظم خان اورا ن کے پریوار کو بھی ملک کے آزاد شہری کے طور پر اپنے مذہبی
فرائض کی ادائیگی کا پورا موقع ملنا چاہئے۔
اکھلیش یادو کا اعظم خان کو رہاکرنے کا مطالبہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS