عالمی وبا کورونا وائر کے بحران کے دوران امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد روک دی ہے۔ ایسی صورتحال میں چین ڈبلیو ایچ او کی مدد کے لئے آگے آیا ہے۔ چین نے کہا کہ اس نے کورونا وبا کے اس مرحلے میں متعدد سطحوں پر ڈبلیو ایچ او کی مدد کی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہویا چونئنگ نے کہا کہ ان کے ملک نے ڈبلیو ایچ او کو 3 ملین ڈالر (تقریبا 2 ارب 28 کروڑ ہندوستانی روپے) کا عطیہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد دنیا میں صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے جو وبائی امراض کا سامنا کررہے ہیں۔
چین نے کوویڈ ۔19 کے خلاف عالمی سطح پر لڑائی میں ، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ڈبلیو ایچ او کو مزید تین ملین نقد رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین نے صرف گذشتہ ماہ (11 مارچ) ڈبلیو ایچ او کو 2 ملین ڈالر کا عطیہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کو سب سے زیادہ فنڈ ملتا رہا ہے، لیکن گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے اس فنڈ پر روک لگا دی تھی۔
کرونا وائرس کے وبا سے نمٹنے میں ڈبلیو ایچ او کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے امریکہ نے فنڈز روک دئے تھے۔