اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس ’كووڈ -19‘نے پاکستان کو بھی مکمل طور پر اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ ملک میں جمعرات کو کورونا متاثرین کی تعداد 10513تک ہوگئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 224 تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک کے صوبہ پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد 4590 تک پہنچ گئی ہے۔اس وباسے 58 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔صوبہ سندھ میں بھی حالات بگڑ رہیں ہے یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 3373 اور 69 مریض جان گنوا چکے ہیں ۔ دونوں صوبوں کے بنسبت خیبر پختونخوا میں متاثرین کی تعداد تھوڑی کم ہے ۔ اس صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد 1453 ہے لیکن یہاں سب سے زائد 83 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔بلوچستان میں 552 افراد اس وبا کی گرفت میں ہے اور 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ گلگت میں 290 مریض ' اور تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ دارالحکومت اسلام آباد میں 204 متاثرہ اور تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں 51 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ مقامی صحت حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں کوتاہی برتنے کی وجہ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
پاکستان: کورونا متاثرین کی تعداد 10513 پہنچی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS