یوکرین میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6592

    0

    کیف:یوکرین میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 467نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6592ہوگئی اور مرنے والوں کا اعداد وشمار 174تک پہنچ گیا ہے۔
    صحت وزارت نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ24گھنٹے کے دوران ملک میں 467نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اب تک 424متاثرہ مریض ٹھیک ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں
    سے چھٹی دے دی گی ہے۔ نئے معاملات میں 349مالڈووا کی سرحد سے ملحق مغربی یوکرین کے ونتسیا علاقہ میں سامنے آئے ہیں۔
    صحت کے وزیر میکسیم اسٹیپانوو نے حکومت سے ملک گیر کورینٹائن کو 12مئی تک بڑھانے کی درخواست کی ہے کیونکہ ملک میں نئے متاثرہ معاملات کی رفتار کم نہیں
    ہورہی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS