اجین، 22 اپریل (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں آج نئے پانچ کورونا پوزیٹیو مریض ملے ہیں۔ ضلع میں کورونا متاثرمریضوں کی تعداد بڑھ کر اب تک 45
ہو گئی۔ ان میں سے ابھی تک سات کورونا متاثر مریضوں کی موت ہو گئی۔
چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) ڈاکٹر انوسوئیا گَولی نے بتایا کہ گذشتہ دیر رات آئے پانچ سیمپل رپورٹ میں شہر کے پانچ افراد میں کورونا پوزیٹیو کی علامات پائی گئی
ہیں۔ ان میں دو خواتین اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ اس طرح کے ضلع میں ابھی تک 45 افراد کی پوزیٹیو رپورٹ ملی ہے اور ایک پولیس افسر سمیت سات افراد کی موت
ہوچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS