راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1868پہنچی

0

جے پور:راجستھان میں 133نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے سامنے آنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 1868ہوگئی ہے۔میڈیکل محکمہ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ریاست کی راجدھانی جے پور میں 66، اجمیر میں 44،کوٹہ میں چھ، ٹانک میں سات، ناگور میں چار، جودھپور میں تین، دوسا، سوائی مادھو پور اور بھرت پور میں ایک ایک نیا کورونا پازیٹیو معاملہ سامنے آیا ہے۔
محکمہ کے مطابق اب تک اجمیر میں 103، الور میں سات، بانسواڈا میں 61، باڑمیر میں ایک،بھرت پور میں 103، بھیلواڑا میں 33، بیکانیر میں 37، چورو میں
14، وسا میں 21، دھولپور میں ایک ڈونگرپور میں پانچ، ہنومان گڑھ میں آٹھ، جے پور میں 723، جیسلمیر میں 34، جھنجھنو میں 40، جودھپور میں 279، کرولی
میں تین، کوٹہ میں 114، ناگور میں  75، پالی میں دو، پرتاپ گڑھ میں دو، سوائی مادھوپور میں آٹھ، سیکر میں دو، ٹونک میں 105، اد ے پور میں چار پازیٹیو
معاملات سامنے آئے ہیں۔محکمہ کے مطابق اب تک 66ہزار  257نمونے لئے گئے جن میں سے 1868پازیٹیو، 58ہزار  552نگیٹیو اور پانچ ہزار 837کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS