جموں وکشمیر میں کورونا وائرس ہاٹ سپاٹ میں ریپڈ اینٹی باڈی ٹیسٹ کا استعمال شروع

    0

    ایس این بی: جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور  نشاندہی کردہ ریڈ زون علاقوں میں فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر اقدامات اٹھانے کے لئے حکومت انڈین کونسل میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) سے حاصل کردہ کٹس ریپڈ اینٹی باڈی ٹیسٹ استعمال کرے گی۔
    پروفیسر اور ہیڈ ، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے محکمہ مائکروبیالوجی ، ڈاکٹر ششی نے آج اس وبا کو پھیلانے پر قابو پانے کے لئے جی ایم سی کے ذریعہ نافذ کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

    انہوں نے مزید کہا ، "اینٹی باڈی پر مبنی بلڈ ٹیسٹ ، نوول کورونا وائرس کے ممکنہ کیریئر کا پتہ لگانے کے لئے کمیونٹی اور کلسٹر اسکریننگ کرے گا اور اس کے علاوہ نشاندہی شدہ ریڈ زون علاقوں میں وائرس کے اثرات کو جاننے میں مدد ملے گی۔"
    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹیسٹ یہ ثابت نہیں کرتا ہے کہ ایک شخص کسی خاص وقت پر کووڈ،-19 کے لئے مثبت ہے یا منفی ، لیکن کسی شخص میں کووڈ-19 کے خلاف اینٹی باڈیز کی موجودگی یا عدم موجودگی کا پتہ لگانے کے بعد ہی یہ بتائے گا کہ اس شخص میں وائرس کے علامات ہیں۔

    انہوں نے کہا ، "ریپڑ ٹیسٹ کا مقصد تشخیص نہیں ہے لیکن ان ٹیسٹوں کی مدد سے ہمیں پتہ چل جائے گا کہ کیا ریڈ زون میں کسی کمیونٹی میں کورونا وائرس کی علامات ہیں یا نہیں۔"
    انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروانے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جانچنا ہے اور کوویڈ مثبت مریضوں کی تیزی سے شناخت کرنے اور انہیں جلد سے جلد قرنطین کرنے کے لئے ٹرن آؤٹ ٹائم (ٹی اے ٹی) کو کم کرنا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی ریفرنس ایجنسیاں معاملات میں بہتری لانے کے لئے وقتا فوقتا ہدایات جاری کرتی رہتی ہیں اور ہم ان ہدایات پر پوری توجہ کے ساتھ عملدرآمد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تمام محکمے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی آئی ایم  سی ایس آئ آر جموں میں تشخیصی خدمات میں توسیع کی ہے اور ان کی طرف سے ہمیں بہت تعاون ملا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS