بھوپال:مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کورونا سے متاثرہ سات نئے مریضوں کے پائے جانے کے بعد ،ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 1414 ہوگئی ہے ،جبکہ اب تک 74 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
سرکاری اطلاع کے مطابق گزشتہ رات اندور میں آئی جانچ رپورٹ میں سات نئے معاملات کے سامنے آنے کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 890 سے بڑھ کر 897 ہوگئی ،
جس میں اب تک 52 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ کل بھوپال میں 27 نائے معاملے ملنےکے بعد ، وہاں متاثرین کی تعداد 214 ہوگئی ہے،جس میں چھ کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے
علاوہ جبل پورمیں اچانک معاملوں میں اضافہ ہوا جہاں 20 افراد متاثر ہوئے ہیں۔اجین میں 31 کورونا مریض پائے گئے ہیں ۔
،جن میں سے 6 کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ کھرگون میں 43 ، مرینا 16 ، چھندواڑہ 4 ، بڑوانی 22 ، ودیشہ 13
، شیوپور 4 ، بیتول 1 ،ہوشنگ آباد 24 ، کھنڈوا 32 ،رائے سین 7 ، دیواس 19 ، دھار 21 ، شاجا پور 5 ، مندرسور 8 ، رتلام 9 ، ساگر 2 ، آگرمالوا6 ، علی راج پور 3 ،
راج گڑھ اور تیکم گڑھ میں اب تک ایک ایک مریض پایا گیا ہے۔
اندور 52 ، بھوپال 6 ، اجین 6 ، کھرگون 3 ، چھندواڑہ 1 ، دیواس 5 اور مندسور میں ایک مریض کی اب تک موت ہوچکی ہے۔ وہیں اس بیمار سے اب تک ریاست
میں 131مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔جس میں اندرا میں 71 ،بھوپال میں 31 ،جبل پور میں 6 ،گوالیار 6 ،شیوپوری 2 ،اجین 5 ،گھرگن 3 ،مرینا میں سات مریض شامل
ہیں۔
مدھیہ پردیش میں 1414 کورونا متاثر،اب تک 74 افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS