نئی دہلی:عالمی وبا کوروناوائرس کووڈ -19' نے ہفتہ کو دہلی والوں کی تشویش میں اچانک اضافہ کر دیا اور اس وائرس کے 186 نئے معاملات کے بعد دارالحکومت میں کل متاثرین کی تعداد 1893 تک پہنچ گئی۔
ملک میں کورونا کے معاملات میں دوسرے مقام پر بنی دہلی میں گزشتہ تین دنوں میں کورونا کے کل 148 معاملے آئے تھے اور امید بندھی تھی مرکزکی وجہ انفیکشن متاثرین میں اضافے کے بعد آنے والے دنوں میں کمی آئے گی مگر آج آئے معاملات سے
فکر ہونا فطری ہے۔ گزشتہ دو دن میں دہلی میں اگرچہ دس متاثرین کی بھی موت ہو چکی ہے اور ہفتہ کو ایک اور متاثرہ کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS