نئی دہلی: مہاراشٹر، دہلی، تامل ناڈو، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسزمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان پانچ ریاستوں میں کورونا وائرس کے 7746 کیسز ہو چکے ہیں جو ملک میں اب تک متاثر لوگوں کی مجموعی تعداد کا 60 فیصد سے زیادہ ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 12380 ہوگئی ہےاوراس وبا سے
مرنے والوں کی تعداد 414 تک ہوگئی ہے۔
اب تک 1489 افراد کو ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ (257) کیسزسامنے آئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS