اٹلی میں کورونا کے قہر سے 21067 اموات، 162488 افراد متاثر

    0

    عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس کے انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر کے 21067 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 162488 تک پہنچ گئی ہے ۔ پوری دنیا میں کورونا سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہی ہوئی ہیں۔
    اٹلی کے شہری سکیورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے منگل کے روز ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 602 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ بوریلي کے مطابق منگل کے روز اٹلی میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 162488 ہو گئی ہے۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو مکمل صحت یا ب ہو چکے ہیں۔

    اٹلی میں فی الوقت 37130 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس وبا کی روک تھام کے لئے ملک میں نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کو تین مئی تک توسیع دی گئی ہے لیکن اس دوران کچھ اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولنے کی چھوٹ دی گئی ہے ۔ واضح ر ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ اٹلی کا صوبہ لومباردیہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS