کوروناسے عالمی معیشت کو 90 ٹریلین ڈالر کا نقصان

0

واشنگٹن / نئی دہلی: بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا اندازہ ہے کہ کورونا وائرس’کووڈ -19' کی وجہ سےعالمی معیشت کو دوسال میں 90 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوگا۔ یہ رقم ہندوستان کے پورے سال کی جی ڈی پی کے تین گنا سے زیادہ ہے۔
آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ (economist) گیتا گوپی ناتھ نے آج یہاں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی آج سے شروع ہونے والے موسم گرما اجلاس کے پہلے دن ’عالمی اقتصادی منظر نامے‘رپورٹ جاری کرنے کے بعد منعقدہ اس ورچول پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس سال عالمی معیشت میں تین فیصد کمی آئے گی جو 1930 کے ’عظیم بحران‘کے بعد کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔  انہوں نے کہا کہ اگر اس سے عالمی معیشت کو سال 2020 اور 2021 میں 90 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوگا۔
محترمہ گوپی ناتھ نے کہا، ”تین ماہ قبل آئی ایم ایف نے اقتصادی ترقی منظر نامے پر اپنی پچھلی رپورٹ جاری کی تھی۔ ان تین مہینوں میں دنیا میں ڈرامائی تبدیلی آئی
ہے۔جس میں وسیع پیمانے پر اور جس تیزی سے اقتصادیات تباہ ہوئی ہیں وہ ہمارے زندگی میں بے مثال ہے۔ ہم نے جنوری میں اس سال عالمی ترقی کی شرح 3.3
فیصد رہنے کی پیشن گوئی کی تھی اب اس 6.3 فیصد گھٹاکر تین فیصد منفی کرنا پڑ رہا ہے“۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 90 سال پہلے آئی ایم ایف کے دوران ترقی یافتہ ممالک میں 16 فیصد کمی دیکھی گئی تھی جبکہ ترقی یافتہ ممالک کی
معیشت میں اس سال 6 فیصد کی کمی کا اندازہ ہے۔ اس وقت اقتصادی اعداد و شمار آج کی طرح دستیاب نہیں تھے، لیکن اندازہ ہے کہ عالمی معیشت میں 10 فیصد کی
کمی آئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS