نئی دہلی: اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے دستور ہند کے معمار بی آرامبیڈکر کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پرخراج پیش
کیا۔ انہوں نے امبیڈکر کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان کو ہندوستانی سماج کا بصیرت والا رہنما قرار دیا۔ انہوں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا”کئی
دہائیوں سے امبیڈکر ملک کی سماجی،سیاسی اور معاشی پالیسیوں کے غیر متنازعہ سوپر پاور کے طور پر جانے جاتے ہیں۔میں بابائے دستورکو خراج پیش کرتا ہوں“
۔دوسری طرف اے پی کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی نے بھی امبیڈکر کو خراج پیش کیا اور کہا کہ ملک میں اس طرح
کی عظیم شخصیت کبھی پیدانہیں ہوئی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS