اوڈیشہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اتوار کے روز اولا کو لاک ڈاؤن کے دوران میں بھوونیشور اور کٹک کے اسپتالوں میں ہنگامی نقل و حرکت کی خدمات کے طور پر 100 ٹیکسیاں فراہم کرنے کی اجازت دی۔
ٹرانسپورٹ کمشنر نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولا عوام کو ہنگامی نقل و حرکت کی خدمات کے لئے بھونیشور اور کٹک شہر میں 100 ٹیکس فراہم کرے گی۔ اس اقدام سے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی مدد ملے گی۔
لاک ڈاون کے دوران گاڑیوں کو پاس ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (بھونیشور-1) فراہم کریں گے۔
ڈرائیور کو ہر ٹرپ سے پہلے مسافر کی فوٹو اور آئی ڈی اپ لوڈ کرنا ہوگا جبکہ شناختی کارڈ نہ رکھنے والے کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS