ریوا: مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع سنجے گاندھی میموریل اسپتال میں ستنا سے دو کورونا پازیٹو قیدت شفٹ کئے گئے،جن کا علاج چل رہا ہے۔
چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر آر ایس پانڈے نے آج بتایا کہ ان دونوں مریضوں کو کل رات ستنا سے ریوا شفٹ کیا گیا۔ فی الحال دونوں کی حالت مستحکم ہے اور اعور وہ زیر علاج ہیں۔ دراصل دونوں ملزمین کو اندور جیل سے ستنا منقتل کیا گیا تھا۔ اسی دوران دونوں کے نمونے لئے گئے، جو جانچ کے بعد کورونا پازیٹو پائے گئے۔ اس کے
بعد انہیں ستنا سے ریوا منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ریوا دوا اسوسی ایشن نے ان دونوں کورونا پازیٹو قیدیوں کے ریوا منتقل کئےجانے کی مخالفت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں واپس اندور بھیج دیا جائے۔
کورونا متاثرین دو قیدی ریوا شفٹ کئےگئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS