حیدرآباد:اے پی کے ضلع نیلور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان دھیرج ریڈی کو امریکہ میں گولی ماری گئی۔اس نوجوان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔۔یہ واردات امریکہ کے مسوری کے سینٹ لیوس میں پیش آئی۔گولی اس کے جسم میں پیٹ کے بائیں طرف سے جسم میں پیوست ہوئی اور گولی نے آنت و جگر کو نقصان پہنچایا۔یہ نوجوان فی الحال ونٹی لیٹر پر ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس کی کئی سرجریز کرنے کی ضرورت ہے اور گولی ہنوز نہیں نکالی گئی ہے۔اس کو بالاس روڈ پر واقع مرسی اسپتال میں داخل کروایاگیا۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اطلاع ملتے ہی وہ
مقام واقعہ پہنچی اور اس کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے توقع ظاہر کی کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیاجائے گا۔میری لینڈ ہائیٹس پولیس ڈپارٹمنٹ اس معاملہ کی جانچ کررہا ہے۔دھیرج نے ہندوستان میں سافٹ ویر انجینئر کے طورپر خدمات کا آغاز کیا تھا۔اپنی ایم ایس کی تعلیم کے لئے ہی وہ امریکہ پہنچا تھا۔
امریکہ : اے پی کے نوجوان کو گولی ماری گئی،حالت نازک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS