کوویڈ 19سے ابرنے کےلئے فیس بک  کے پاس کویک ٹپس

0

نئی دہلی: دنیا بھر کی معیشت کےلئے چیلنج بن چکی کورونا وائرس وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں ہندوستانی معیشت اور اقتصادی بازاروں کو ابرنے
میں مدد کےلئے فیس بک نے بزنس ریسورس ہب لانچ کیاہے اورپانچ کویک ٹپس دئےہیں۔
فیس بک انڈیا کی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایس ایم بی)کی ڈائریکٹر ارچنا ووہرا  نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم فیس بک پر چھوٹی صنعتوں  کو قابل
بنانےکے طریقے پیش کررہے ہیں اور اس مشکل وقت میں کاروباروں کو  ابرنے میں دد کرنے کےلئے فیس بک  نے بزنس  ریسورس  ہب لانچ کیا ہے،جو ایم ایس ایم ای  
کےلئے پانچ آسان طریقے بتاتا ہے۔تاکہ وہ اپنے گاہکوں کو  تعاون دے سکیں اور کاروبار کی کچھ پریشانیوں سے نمٹ سکیں۔
انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے ایک کروڑ 40لاکھ سے زیادہ چھوٹے کاروباری ہر ماہ فیس بک ایپس  کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں ہم نے
30000چھوٹے کاروباروں کو حمایت دینے کےلئے دس کروڑ امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ فیس بک نے جو پانچ ٹپس  دئے ہیں وہ اس طرح ہیں:اپنے آپ کو محفوظ اور بیدار رکھیں،اپنے صارفین  کے ساتھ رابطے میں رہیں،آن لائن اوینٹس کو
ہوسٹ کریں،گاہک کی خدمت کے منصوبے تیار کریں اور پانچویں ٹپس کے مطابق اکثر پوچھے جانے والے سوال (ایف ایکیوریج)کی ایک فہرست مہیا کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS