حملہ آوروں نے پولیس پر حملہ کرکے کئی پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا

0

نئی دہلی: پنجاب کے پٹیالہ ضلع کے کھچڑی صاحب گردوارے کی ایک گاڑی میں سوار کچھ لوگوں اور ان کے حامیوں نے آج صبح پٹیالہ کی سبزی منڈی کے گیٹ کے نزدیک بیری کیڈ توڑتے ہوئے پولیس اہلکاورں پر حملہ کردیا۔ جس میں ایک اے ایس آئی کا بازو کٹ گیا اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ 
آئی جی پولیس پٹیالہ رینج جتیندر سنگھ اولکھ اور سینئر پولیس ضلع سپرٹنڈنٹ مندیپ سنگھ سدھو نے آج بتایا کہ حملہ آور کچھ نہنگ سنگھ اور ان کے حامی تھے۔ وہ کرفیو کے دوران سنور سبزی منڈی سے خریداری کرنے آئے تھے۔ جب پولیس نے انہیں گیٹ پر رکنے کے لئے کہا تو انہوں نے رکنے کے بجائے بیری کیڈ توڑتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ آگے جاکر پولیس نے انہیں پکڑ لیا اور کرفیو پاس دکھانے کی بات پر پولیس سے الجھ گئے اور تلواروں سے پولیس پر حملہ کردیا جس میں ایک اے ایس آئی ہرجیت سنگھ کی بازو کٹ گئی اور اے ایچ او سمیت کئی زخمی ہوگئے۔
 انہوں نے بتایا کہ ناکہ توڑ کر فرار ہوئے حملہ آور کچھڑی پور صاحب گردوارے میں جاکر چھپ گئے۔ پولیس نے آپریشن چلا کر ان کی تلاش کی اور گردوارہ پہنچ کر انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا۔ گردوارہ کے اندر چھپے حملہ آوروں کو خود سپردگی کرنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے پولیس پر گولیاں چلانی شروع کردیں جس کے جواب میں پولیس کو جوابی کارروائی کرنی پڑی جس سے ایک شخص کے پیر میں گولی لگی اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور گیارہ لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS