نئی دہلی: چھتیس گڑھ میں کوربا ضلع کے كٹگھورا قصبے میں مزید سات سیمپل پازیٹیو پائے جانے کے بعد کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے۔ تاہم اس میں 10 کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق كٹگھورا قصبے کے پرانی بستی علاقے سے لیے گئے سات سیمپل پازیٹیو ملے ہیں،جس کے بعد ان سب کو گزشتہ شب كٹگھورا سے لا کر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) رائے پور میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ان ساتوں مریضوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ایمس میں
پہلے ہی آٹھ متاثرہ مریضوں کا علاج چل رہا ہے، یہ سبھی كٹگھورا قصبے کے پرانی بستی علاقے کے ہی رہنے والے ہیں۔
ان سبھی کا تبلیغی جماعت کے ایک متاثرہ لڑکے کے رابطے میں آنے کے بعد متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 16 سالہ یہ لڑکا دو دن پہلے ہی ایمس سے صحت مند ہوکر ڈسچارج ہو چکا ہے۔ كٹگھورا میں گزشتہ جمعرات کو 24 گھنٹوں میں آٹھ لوگوں کے سیمپل پازیٹیو ملنے کے بعد اسے ریاست کا سب سے حساس علاقہ
قرار دیا گیا ہے، اور كٹگھورا کو كٹینمیٹ علاقے بناکر 30 ٹیموں کو گھر گھر بھیج کر کورونا مشتبہ اور حساس مریضوں کو تلاش کرکے جانچ شروع کی گئی ہے۔
ریاست میں اب تک کورونا وائرس کے کل 3858 ممکنہ افراد کی شناخت کرکے ان كے سیمپل لئے گئے، جن میں 3503 کی رپورٹ نیگیٹو ملی ہے۔ ابھی 330 سیمپل کی جانچ جاری ہے۔ ریات میں فی الحال 76433 مسافر / افراد ہوم كوارنٹین میں ہیں۔ ان سبھی کو اس پر سختی سے عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ پولس ان
كی مسلسل نگرانی بھی کر رہی ہے۔ كٹگھورا میں پازیٹیو مریضوں کے براہ راست رابطے میں آنے والے 274 کے نمونے لئے گئے ہیں۔
ریاست میں متاثرہ کل 25 مریضوں میں سے 10 مریض ٹھیک ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ ان میں آٹھ ایمس رائے پور، ایک میڈیکل کالج راج نندگاؤں اور ایک اپولو بلاسپور سے ڈسچارج ہوا ہے۔
مزید سات سیمپل پازیٹیوملنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 25 ہوئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS