نئی دہلی: ملک میں جمعہ سے آج شام تک کورونا وائرس (کووڈ۔19) متاثرین کی تعداد میں 768کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 36لوگوں کی موت ہوگئی۔
کورونا کے 768نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک اس کے مجموعی طورپر 7529معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71غیرملکی مریض شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 242 ہوگئی ہے۔ 653کورونا متاثرین ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے سنیچر کی شام جاری اعدادو شمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سنگین طورپر متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1574لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 110لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 13لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 210متاثر ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا کے 768نئے معاملے، 36 کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS