سی ایم ادھو نے پی ایم مودی سے لاک ڈاؤن 30اپریل تک بڑھانے کا مطالبہ کیا

    0

    نئی دہلی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھوٹھاکرے نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن 
    کو 30اپریل تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
     پی ایم مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک میٹنگ کی جس میں سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو آگے بڑھایا جائے یا نہیں 
    اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ 
    مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی لاک ڈاؤن ختم کئے جانے کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کیونکہ ریاست میں اب تک تقریباً1666مثبت معاملے کے ساتھ 
    ملک میں متاثرہ معاملات میں سب سے خراب حالت ہے۔ پنجاب اور اڈیسہ نے پہلے ہی اس مہینے کے آخر تک لاک ڈاؤن میں اضافہ کردیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS