نئی دہلی: مہاراشٹر کے ضلع تھانے کی انتظامیہ نے کورونا وائرس (کووِڈ -19) کے پیش نظر اگلے حکم تک امبرناتھ، کُلگام ۔ بدلاپور، مُرباڈ ۔ شاہ
پورسمیت چار قصبوں کے حدود کو مکمل بند کر دیا ہے۔
ضلع افسر راجیش نارویکر نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ رات سے ہی کورونا عالمی وبا پر مؤثر ڈھنگ سے قابو پانے کے لیے مذکورہ قصبوں کے
حدود سیل کرنے کا اقدام بہت ضروی تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے حکم تک ان علاقوں کے حدود سیل رہیں گے۔ اس حکم کے ذریعے عوام اور گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا ہے۔ بے حد ضروری کام ہو،
جب ہی باہر آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ضلع افسر نے کہا کہ آرڈر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
کورونا کے پیش نظر مہاراشٹر کے چار قصبوں کے حدود بند
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS