لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ،بی جے پی کونسلر سمیت 11 افراد گرفتار

    0

    نئی دہلی: ممبئی کی رائے گڑھ ضلع پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرکے اجتماعی طور پر سالگرہ منانے کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 
    کونسلر سمیت 11 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ 
    شہر کے مضافات کے ایک گاؤں میں مقامی بی جے پی کونسلر اجے باهرا کے بنگلے پر جمعہ دیر رات اجتماعی طور پر سالگرہ کی پارٹی منائی جارہی تھی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سالگرہ کی تقریب کونسلر کے بنگلے کی چھت پر منائی جا رہی تھی اور تقریب میں شراب بھی تقسیم کی گئی۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 11 افراد 
    کو حراست میں لے لیا اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS