برتن۔ جھاڑو کرنے کے بعد اب کھانا پکاتی نظر آئیں کٹرینہ کیف

    0

    اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ لوگ اس کے خطرے سے بچنے کے لئے اپنے گھروں میں قید ہو گئے ہیں۔  اسی درمیان بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف ان دنوں اپنے پریوار کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ کبھی برتن دھتی نظر آئیں تو کبھی جھاڑو لگاتی اور اب کھانا پکاتے ہوئے پوسٹ سیئر کر رہی ہیں۔ 
    کٹرینہ کیف نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنی بہن ایزابیل کیف کے ساتھ کچن میں کھانا پکاتی ہوئی نظر آئیں۔
    کٹرینہ کیف نے اپنی بہن کے ساتھ کچھ اسپیشل پکایا ہے، لیکن کیا بنایا ہے اس کا پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔ وہ کیا پکا رہی ہیں یہ انہیں خود بھی پتہ نہیں ہے۔ ایزابیل کے ساتھ کھانا بنانے کا ویڈیو پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کٹرینہ کیف نے کیپشن میں لکھا۔ ہمیں نہیں پتہ ہم کیا بنا رہے ہیں۔ ہم آپ کو بتا دیں گے جب ہمیں پتہ چلے گا۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS