دھمتری:چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری میں بھکھارا تھانہ علاقے کے گرام سلوٹی میں کرکٹ کھیلنے کے دوران گیند کو کیچ کرنے کے چکر میں دو نوجوان آپس میں ٹکرا گئے،جس میں ایک کی موت ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کل شام گرام سلوٹی کے کودوراس میدان میں گاؤں کے لڑکے کرکٹ کھیل رہے تھے۔تبھی فلڈنگ کررہے دشینت وشوکرما(22) اور راجو نشاد(18)گیند کو کیچ کرنے دوڑے اور آپس میں ٹکرا گئے۔ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں بے ہوش ہوگئے ۔راجو کو تھوڑی دیر میں ہوش آگیا ۔دشینت کو ضلع اسپتال لایا گیا،جسے جانچ کے بعد مردہ قرار دے دیاگیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS