کیو: یوکرین میں خطرناک کورونا وائرس کے معاملے مسلسل بڑھتے جارہے ہیں اور ملک میں اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 69لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 2203لوگ متاثر ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں 311 لوگ کورونا وائر سے متاثر پائے گئے ہیں اور 61 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ملک میں اس وبا کی شرح اموات
3.1ہے۔نائب وزیر صحت وکٹر لیشکو نے کہاکہ 14اپریل تک ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھے گی۔وزارت صحت کے تحت کام کرنے والے ماہرین کا ایک گروپ چین،اٹلی اور فرانس میں کورونا وائرس کے معاملوں پر جانچ کرکے ڈاکٹروں کو ایک رپورٹ دےگا۔
یوکرین نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے 25مارچ کو ملک میں ایک مہینے کےلئے یعنی 24اپریل تک ایمرجنسی کا اعلان کردیا تھا۔
یوکرین : کورونا وائرس سے 69لوگوں کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS